مشرقی پنجاب کے مقبول گلوکار سدھو موسے والا کے چھوٹے بھائی کی تصویر جاری کردی گئی ہے .اسے سدھو کی 58 سالہ ماں چرن کور نے سدھو کے قتل کے 22 ماہ بعد ، مارچ میں جنم دیا تھا. یہIVF ٹیکنالوجی کی مدد سے پیدا ہوا۔ سدھو کا اصل نام شُبھدیپ سنگھ تھا. چھوٹے بھائی کا بھی وہی نام رکھا گیا ہے. سدھو موسے والا کے والد بلکور سنگھ نے کہا تھا سدھو موسے والا سے پیار کرنے والے لاکھوں لوگوں کی دُعاؤں سے خدا نے ہمیں سدھو کا چھوٹا بھائی دے کر ہمارے زخموں پر مرہم رکھا ہے۔ سدھو کے بھائی کی پیدائش پر پورے علاقے میں لوگوں نے مٹھائیاں تقسیم کی تھیں ۔ ان ویٹرو فرٹیلائزیشن (IVF) طریقہ کار میں عموماً لیبارٹری میں مصنوعی طور پر بچوں کی پیدائش کے تولیدی عمل کا آغاز کیا جاتا ہے۔ اس طریقے کو ٹیسٹ ٹیوب بے بی بھی کہا جاتا ہے۔ لیبارٹری ڈش میں جسم سے باہر عورت کےانڈوں اور مرد کے سپرم کو ملایا جاتا ہے۔ اس کے نتیجے میں پیدا ہونے والے جنین کو بچہ دانی میں منتقل کیا جاتا ہے۔ یہ حمل کے قدرتی طریقے سے قریب تر ہے.
حالیہ خبریں
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days