MISAFF فلم فیسٹیول میں”عمرو عیار “کی نمائش، بھرپور پذیرائی

ٹورنٹو (خصوصی رپورٹ)”عمرو عیار” فارسی لوک داستانوں کے چالاک، دلیر اور ذہین کردار کی جدید سکرین پر واپسی، 2025MISAFF میں شاندار انداز میں پیش کی گئی۔ فلم میں اس افسانوی ہیرو کو عصرِ حاضر کے پاکستان میں ایک کوانٹم میکینکس کے پروفیسر کے طور پر دکھایا گیا ہے، جہاں سائنس اور اساطیر کا امتزاج ناظرین کو ایک نئے تخیل کی دنیا میں لے جاتا ہے۔

ہما جمیل بابر کی پروڈکشن “وی آر چِلی” کے بینر تلے بننے والی فلم”عمرو عیار” میں عثمان مختار، فَرّان طاہِر، صنم سعید، علی کاظمی، حمزہ علی عباسی سمیت دیگر فنکاروں نے عمدہ کردار نگاری کے ذریعے کہانی کو نئی جان بخشی۔

کینیڈا کے ممتاز جنوبی ایشیائی و مشرقِ وسطیٰ فلمی میلے 2025MISAFF میں یہ فلم عالمی سطح کی تخلیقی و فکری فلموں کے ساتھ نمایاں رہی۔ فیسٹیول کا مقصد ثقافتی ہم آہنگی، امن، انسانیت اور نئی تخلیقی صلاحیتوں کو بین الاقوامی پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

تقریب میں آغا جی، ارشد محمود اور اسما محمود کی خصوصی دعوت پر شرکت کی گئی جہاں معروف اداکار علی کاظمی سے ملاقات بھی ہوئی۔ علی کاظمی نے اپنی غیر معمولی پرفارمنس کے ذریعے حقیقی معنوں میں “عیّار”کے جذبے—ذہانت، جرأت اور حاضر دماغی—کو مجسم کر دیا۔

یہ شام فن، ثقافت اور کہانی کہنے کی قدیم روایت کے نئے احیاء کا خوبصورت جشن ثابت ہوئی۔