MISAFF فلم فیسٹیول کا شاندار آغاز، بھارتی فلم” پیار” کو بھرپورداد

ٹورنٹو(نمائندہ خصوصی) مسی ساگا انٹرنیشنل ساؤتھ ایشین فلم فیسٹیول (MISAFF) کی اوپننگ نائٹ آغا خان میوزیم میں ایک پُروقار اور اسٹار اسٹڈڈ تقریب کے ساتھ منعقد ہوئی، جہاں بھارتی ہدایتکار ونود کپری کی فلم” پیار “کی نمائش کی گئی۔ ہماچل کے گاؤں میں رہنے والے معمر جوڑے کی حساس کہانی پر مبنی اس فلم کو شائقین کی جانب سے پرجوش اندازمیں بھرپور داددی گئی.

فیسٹیول منتظمین کے مطابق آئندہ پانچ روز تک فلموں کی اس نمائش کا سلسلہ صبح 9 بجے سے رات 9 بجے تک مسی ساگا سنٹرل لائبریری اور لیونگ آرٹس سنٹر میں جاری رہیگا جب کہ فلم و آرٹ پروفیشنلز کیلئےدو روزہ اہم سمپوزیم بھی فیسٹیول کا حصہ ہوگا۔MISAFF فلم فیسٹیول اور سمپوزیم 2025 کیلئےفیسٹیول میں آزاد فلم سازوں کی تخلیقات کی حوصلہ افزائی کیلئے شائقین کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

افتتاحی تقریب کی کامیابی میں فلمساز وینود کپری، آغا خان میوزیم کی ٹیم اور پروگرام کے متعدد اسپانسرز کا شکریہ بھی ادا کیا گیا .جن میں CISF BPOC، ACTRA Toronto، Ontario Creates، DGC Talent، Mantra by Host، CMF، Telefilm Canada، Mosaic Festival، Karahi Boys، House of Karma Luxe، Anokhi Lifestyle، Reel Asian، South Asian Canadian Filmmakers، Awaaz.ca، Virasat To، Singh in Bowl، Asis Sethi، Shwayta S، Namboli Kesto Tango، Richard Youngry، Ali Kazmi، Sana Jafri شامل ہیں۔