ٹورنٹو( نمائندہ خصوصی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کے پائلٹس، کیبن کریو اور مسافروں کی آمد و روانگی کا 26 تا 30 ستمبر کے دوران ڈیوٹی شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔
کیپٹن اساس اویس اور کیپٹن نجیب امین اماراتی ائیرلائن کی پرواز 242 کے ذریعے26ستمبرکوجبکہ سینئرپرسن لبنیٰ بشیر27ستمبرکواماراتی ائیرلائن کی پرواز242کے ذریعے 20رکنی کیبن کریو کے ہمراہ ٹورنٹوپہنچ چکی ہیں.
کیپٹن اساس اویس اور کیپٹن نجیب امین منگل30 ستمبر شام5بجے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی پرواز 790 سے 290مسافروں کولیکر لاہور روانہ ہونگے۔ اس پرواز کے ساتھ سینئر پرسن لبنیٰ بشیر بھی ڈیوٹی پر موجود ہونگی۔
منگل کو دوپہر2بجےپاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی پرواز783کراچی سے270مسافروں کیساتھ ٹورنٹو کیلئے روانہ ہوگی۔پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق تمام پروازوں کی آمد و روانگی مقررہ وقت کے مطابق متوقع ہے۔

