’’PIA‘‘کی پروازپی کے 790ٹورنٹوسے 290مسافروں کولیکرلاہورروانہ

ٹورنٹو( نمائندہ خصوصی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کی پروازپی کے 790ٹورنٹوسے 290مسافروں کولیکرلاہورروانہ ہوگئی ۔مذکورہ پروازکے کپتان اساس اویس اورکپتان نجیب امین ہیں جبکہ لبنیٰ بشیرسینئرمعاون کے طورپر پرواز میں موجودہیں۔

یادرہے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن کی پروازپی کے783کراچی سے270مسافروں کیساتھ ٹورنٹو پہنچی تھی۔پی آئی اے کے شیڈول کے مطابق تمام پروازوں کی آمد و روانگی مقررہ وقت کے مطابق رہی۔

اپنا تبصرہ لکھیں