رباط(بیورورپورٹ) – ایئر مارواک (رام) نے اپنے مسافروں کو خبردار کیا ہے کہ برسلز ایئرپورٹ پر جاری سائبر حملے کے باعث پروازوں کے شیڈول اور چیک اِن نظام میں رکاوٹیں متوقع ہیں، جو 28 ستمبر 2025 کی رات 11 بج کر 59 منٹ تک برقرار رہ سکتی ہیں۔
ایئرلائن کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس غیر معمولی صورتحال میں مسافروں کے تعاون پر ادارہ ان کا شکر گزار ہے اور تمام ٹیمیں اس بات کو یقینی بنانے کیلئےمتحرک ہیں کہ ان رکاوٹوں کے اثرات کم سے کم رہیں۔
رام نے یقین دہانی کرائی کہ مسافروں کی حفاظت، سہولت اور مؤثر خدمات فراہم کرنے کیلئےتمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں، اگرچہ سائبر حملے کے باعث تکنیکی مسائل بدستور موجود ہیں۔
ایئرلائن نے زور دیا ہے کہ تمام مسافروں کے پاس اپنے بورڈنگ پاس (پرنٹ شدہ یا الیکٹرانک) لازمی موجود ہوں تاکہ چیک اِن کاؤنٹرز پر مسائل اور پرواز میں سوار ہونے میں تاخیر سے بچا جا سکے۔
مزید برآں، ایئرلائن نے گروپ بکنگ کرنے والے مسافروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس ہدایت سے تمام ساتھی مسافروں کو مطلع کریں تاکہ کسی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

