لاہور(سپورٹس ڈیسک) آئندہ برس آئرلینڈ اور زمبابوے کی کرکٹ ٹیموں کے دورۂ پاکستان کے شیڈول میں ردوبدل کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق آئرلینڈ، زمبابوے اور پاکستان کے درمیان جنوری میں مجوزہ سہ ملکی سیریز کے انعقاد کا امکان نہیں رہا، جبکہ سہ ملکی سیریز کیلئے زمبابوے کی ٹیم کے دورۂ پاکستان کا بھی امکان نہیں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جنوری میں آئرلینڈ کے ساتھ ایک ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلے جانے کی تجویز تھی، تاہم اب آئرلینڈ کے دورۂ پاکستان میں ون ڈے میچز شامل کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق تینوں کرکٹ بورڈز کے درمیان شیڈول کے حوالے سے مشاورت جاری ہے اور حتمی فیصلہ جلد متوقع ہے۔

