آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات جلد ظاہر کئے جانے کا امکان

آئی پی پیز معاہدوں کی تفصیلات جلد ظاہر کئے جانے کا امکان، پاور ڈویژن نے بجلی تقسیم کار کمپنیوں (آئی پی پیز) کے معاہدوں کی تفصیلات قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے پاور کے ساتھ شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کردی جس کا مقصد کمیٹی کو اس سلسلے میں مستقبل کے اقدامات پر اعتماد میں لینا ہے، رپورٹ کے مطابق کمیٹی کے سامنے گواہی دیتے ہوئے نئے تعینات ہونے والے سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان نے کہا کہ پاور ڈویژن ایک خصوصی اجلاس میں کمیٹی کے ساتھ آئی پی پیز کی مکمل تفصیلات شیئر کرنے کے لئے تیار ہے تاہم، انہوں نے دلیل دی کہ ابتدائی طور پر ان کے افسران کمیٹی کے ان ارکان کو بریف کریں گے جنہیں آئی پی پیز کا کچھ علم ہے اور بعد میں یہ معاملہ پوری کمیٹی کے سامنے عوامی طور پر یا ان کیمرہ رکھا جائے گا، ان کی تجویز کی ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے اس بنیاد پر مخالفت کی کہ یہ معاملہ چند ممبران کے سامنے نہیں بلکہ پوری کمیٹی کے سامنے رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ممبران کے ذہنوں میں موجود غلط فہمیوں کو دور کرنا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں