آئی ڈی ای ایم آئی اے کی سینئر مینجمنٹ کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ سے ملاقات

پیرس (نمائندہ خصوصی) آئی ڈی ای ایم آئی اے (IDEMIA) کی سینئر مینجمنٹ نے فرانس میں پاکستانی سفارت خانے میں پاکستان کی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں جدت اور ٹیکنالوجی سے متعلق حل پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ پاکستان اور فرانس کے درمیان شراکت داری اور مستقبل میں باہمی تعاون کے امکانات پر غور کیا گیا۔