آرمی چیف کی جانب سےبنگلادیشی فوج میں اعلیٰ سطح پرتبدیلیاں کردی گئیں

بنگلادیشی فوج میں اعلیٰ عہدوں پر تبدیلیاں کردی گئیں۔ یہ تبدیلیاں آرمی چیف کی جانب سے کی گئی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق بنگلادیشی فورسز کے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ میجر جنرل ضیاء الاحسن کو عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ لیفٹیننٹ جنرل محمد سیف الاسلام کو وزارت خارجہ میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ لیفٹیننٹ جنرل محمد مجیب الرحمان کو جی او سی آرمی ٹریننگ اینڈ ڈاکٹرائن کمانڈ تعینات کردیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد تبریز شمس چوہدری کو کوارٹر ماسٹر جنرل، لیفٹیننٹ جنرل میزانور شمیم کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل محمد شاہین الحق کو کمانڈنٹ این ڈی سی اور میجر جنرل اے ایس ایم رضوان الرحمان کو ڈائریکٹر جنرل نیشنل ٹیلی کمیونیکیشن مانیٹرنگ سینٹر (این ٹی ایم سی) کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں