آسٹریا :طوفان کے بعد بڑی تباہی، ریڈ الرٹ جاری

آسٹریا (محمد عامر صدیق سے)آسٹریا کے مختلف صوبوں میں طوفان کے بعد بڑی تعداد میں تباہی ۔ موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ تمام سرکاری اداروں کی انتظامیہ میں چھٹیاں منسوخ کر دی گئیں اور بڑی تباہی سے بچنے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔ دو صوبوں کو ملانے والا ہائی وے آرلبرگ پاس روڈ فی الحال بند کر دیا گیا ہے۔ دو روز سے آسٹریا میں شدید بارشیں جس نے طوفان کی صورت اختیار کر لی۔ آسٹریا کے مختلف شہروں اور گاؤں میں سڑکوں کو بند کر دیا گیا ہے۔
مختلف سڑکوں پر شدید لینڈ سلائیڈنگ ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گورنمنٹ نے فورا سڑکوں کو روک دیا اور سفر کے لیے پابندی ہے۔ مختلف سڑکوں پر مٹی کے تودہ گرے ہیں۔ ہنگامی صورتحال کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے غیر معینہ مدت کے لیے مختلف سڑکوں کو سفر کرنے کے لیے روک دیا ہے مزید گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ جب تک ہم باقاعدہ اعلان نہیں کرتے ان سڑکوں کی مرمت نہیں ہو جاتی تب تک عوام ان سڑکوں کی جانب جانے سے دور رہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں