آسٹریا کے شہر گراس Graz میں اسکول پر حملہ،9ہلاک 28زخمی

آسٹریا،ویانا(محمد عامر صدیق)منگل کی صبح 10 بجے سے کچھ دیر پہلے اسٹریا کے شہر گراس Graz کے ایک اسکول میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ہلاکتوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے: اب تک تقریبا نو اموات کی تصدیق ہو چکی ہے۔ متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کم از کم نو مرنے والوں کے علاوہ 28 زخمی افراد اس وقت ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ان میں سے کم از کم چار کی حالت انتہائی نازک ہے۔

کچھ متاثرین کو مبینہ طور پر سروں میں گولی ماری گئی تھی۔تاہم حکام کی جانب سے ہلاکتوں کی تعداد کی تاحال تصدیق نہیں کی گئی ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ آسٹریا کے شہر گراس Graz کے ایک سیکنڈری اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(ڈرائے شتزن گاسے) ہائی اسکول (Dreierschützengasse high school)میں گولیوں کی زد میں آکر ہلاک ہونے والوں میں طلباء اور اساتذہ شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق حملہ کرنے والے کی ابھی تک کوئی پہچان نہیں ہوئی ہے اور حملے کی وجہ بھی ابھی سامنے نہیں ائی ہے۔پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ خیال کیا جاتا ہے کہ مشتبہ بندوق بردار نے خود کو ہلاک کر لیا ہے۔

گراسGraz کے گورنر ماریو کوناسیک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ آج Graz میں جو کچھ ہوا وہ ناقابل یقین ہے۔ مجھے اس پاگل پن سے بہت دکھ ہوا ہے، جس نے بہت زیادہ نقصان اور ناقابل یقین تکلیف پہنچائی ہے۔ میری ہمدردگیاں معصوم متاثرین، خاندانوں اور اساتذہ کے ساتھ ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں