آسٹریا:سیلاب سے ایک ادمی ہلاک، متعدد گھروں کو نقصان،ایمرجنسی نافذ

اسٹریا (محمد عامر صدیق سے)رات کے دوران ہونے والی بارشوں کی وجہ سے ملک کے جنوب علاقوں میں متعدد جگہوں پر سیلاب کی صورتحال بن گئی ہے۔ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ فائر برگیڈ اور تمام سرکاری اداروں کو ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ سیلاب سے نپٹنے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں روڈوں کی صفائی اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے۔ سیلاب سے مختلف گھروں، شہراؤں اور پلوں کو شدید نقصان ہوا ہے۔پورے اوبروارٹ ضلع میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں