آپریشن غضب للحق میں 481 افغان طالبان ہلاک، 696 زخمی: وزیر اطلاعات

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیر اطلاعات عطاء اللّٰہ تارڑ نے کہا ہے کہ آپریشن غضب للحق کے دوران پاکستان کی جوابی کارروائی میں افغان طالبان رجیم کے 481 کارندے ہلاک جبکہ 696 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

وزیر اطلاعات نے افغان سائیڈ کے نقصانات سے متعلق تازہ اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے بتایا کہ افغان طالبان رجیم کی 226 چیک پوسٹس تباہ کر دی گئی ہیں جبکہ 35 چیک پوسٹس پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔

ان کے مطابق 198 ٹینکس، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز بھی تباہ کی گئیں۔ مزید بتایا گیا کہ افغانستان میں 56 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا۔

وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ آپریشن غضب للحق میں افواجِ پاکستان کی افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے خلاف زمینی اور فضائی کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ کارروائی میں افغانستان کے اہم بگرام ایئر بیس کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔