ابو ظہبی:شیخ خالد بن محمد بن زاید کی بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات

شیخ خالد بن محمد بن زاید نے ابو ظہبی کے البحر پیلس میں بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی۔ایس جے شنکر نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام پہنچایا، شیخ خالد بن محمد بن زاید نے تعلقات مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

وام رپورٹ کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر تین روزہ سرکاری دورے پر متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔ولی عہد شیخ خالد بن محمد کے ساتھ ملاقات میں جامع ترقیاتی شعبوں پر گفتگو ہوئی۔

وزیر مملکت ریما الہاشمی اور سیکریٹری جنرل سیف غباش بھی ملاقات میں موجودتھے۔شیخ عبداللہ بن زاید نے ایس جے شنکر کے ساتھ اقتصادی، تجارتی اور ثقافتی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں وزرائے خارجہ نے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات کا تبادلہ کیا۔

بھارتی وزارت خارجہ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان قریبی شراکت داری پر نظرثانی کی گئی۔ایس جے شنکر نے ریسینا مشرق وسطیٰ کانفرنس میں کلیدی خطاب کیا.بھارتی وزارت خارجہ کاموقف ہے کہ سیپا معاہدے کی ترقی اور یو اے ای-بھارت تعلقات میں نئی پیش رفت کا موقع پیداکریگا.

اپنا تبصرہ لکھیں