احترام، حوصلہ افزائی اور جمہوری جذبے سے بھرپور ایک یادگار شام

مسی ساگا(عرفان بابا ملک سے)دنیا میں عموماً صرف جیتنے والوں کو سراہا جاتا ہے، لیکن گزشتہ شب اس روایت کو بدل دیا گیا۔ٹورنٹو کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت مرزا نسیم بیگ نے اپنی ٹیم (خصوصاً کرنل یحییٰ) کے ہمراہ ایک نہایت باوقار اور پرخلوص عشائیہ ان پاکستانی نژاد کینیڈین امیدواروں کے اعزاز میں منعقد کیا، جنہوں نے حالیہ کینیڈین انتخابات میں حصہ تو لیا، مگر کامیاب نہ ہو سکے۔

یہ تقریب دراصل اُن افراد کو خراجِ تحسین تھی جو سیاسی میدان میں قدم رکھتے ہیں، عوام کی نمائندگی کا حوصلہ رکھتے ہیں، اور خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتے ہیں چاہے نتائج کچھ بھی ہوں۔“جیتنے والوں کو سب کندھے پر بٹھاتے ہیں، ہارنے والوں کے آنسو پوچھنے والا کوئی نہیں ہوتا۔لیکن کل رات، اس روایت کو بدل دیا گیا۔”یہ شام نہ صرف حوصلہ افزائی کا پیغام تھی بلکہ یہ پیغام بھی کہ جمہوریت صرف فتح کا نام نہیں، بلکہ شرکت، قربانی اور تسلسل کا نام ہے۔

تقریب میں شامل شرکاء: تمام کینیڈین سیاسی جماعتوں سے وابستہ سیاسی کارکنان کمیونٹی رہنما، سماجی و کاروباری شخصیات میڈیا سے تعلق رکھنے والے احباب اراکین صوبائی اسمبلی (MPPs)نے مہاراجہ بھوگ کی شاندار پیشکش مسالہ چھاچھ پنیر کارن ٹِکی مسالہ ڈھوکلا راجستھانی دال پھلکا اور باجرے کی روٹی آم رس جلیبی مسالہ چائے جیسی پرتکلف کھانوں‌کالطف اٹھایایہ تھالی صرف ذائقوں کی نہیں، بلکہ ثقافت، محبت اور یکجہتی کی تھالی تھی۔

مرزا نسیم بیگ نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ وہ کمیونٹی میں کیوں سب سے معتبر اور محترم شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ ان کی قیادت میں ایسی تقریبات ہمیں سکھاتی ہیں کہ ہم کس طرح سیاسی عمل کا حصہ بنیں، ایک دوسرے کا حوصلہ بڑھائیں، اور اپنی شناخت پر فخر کریں۔یہ عشائیہ محض ایک دعوت نہیں تھی، بلکہ ایک پیغام تھاکہ جمہوریت سب کیلئےہے، نہ کہ صرف کامیاب ہونیوالوں کیلئے۔کہ ہارنے والا بھی احترام کا حق دار ہوتا ہے۔آئیے! ہم سب اس جذبے کو آگے بڑھائیں،شرکت کی حوصلہ افزائی کریں، یکجہتی کو فروغ دیں، اور ہر آواز کو سراہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں