اداکار اسد صدیقی نے اپنی وہ ادھوری خواہش بتا دی جو اب کبھی پوری نہیں ہوسکتی

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار اسد صدیقی نے اپنی وہ ادھوری خواہش بتا دی جو اب کبھی پوری نہیں ہوسکتی۔

اسد صدیقی نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ ’کیا ان کا کوئی ایسا خواب ہے جو اب کبھی پورا نہیں ہو سکتا؟‘

اُنہوں نےاس سوال کے جواب میں کہا کہ میری خواہش تھی کہ میرے والد کو میرے اور میری بہن کے بچوں کو دیکھ سکتے لیکن وہ میری بیٹی کی پیدائش سے ایک ماہ قبل انتقال کرگئے۔

اداکار نے بتایا کہ میں اپنے والد کو اپنا نیا گھر بھی دکھانا چاہتا تھا لیکن اب یہ ممکن نہیں ہے۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے والد کے انتقال کے بعد یہ تمام خوشیاں ملیں تو والد کے ساتھ کی کمی محسوس ہوئی لیکن بس زندگی اسی طرح چلتی رہتی ہے یہی قدرت کا نظام ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں