اداکارہ انجلینا جولی کی کٹی ہوئی ٹانگ کی تصویر وائرل، ماجرا کیا؟

امریکی اداکارہ انجلینا جولی کی وہیل چیئر پر کٹی ہوئی ٹانگ کے ساتھ بیٹھی ایک جعلی تصویر انٹرنیٹ پر گردش کر رہی ہے، یہ تصویر پہلی بار جون کے اوائل میں انٹرنیٹ پر سامنے آئی تھی تاہم حال ہی میں اسٹار کی صحت کے حوالے سے خدشات عروج پر پہنچ گئے ہیں۔جعلی تصویر فیس بک پر ایک سوشل میڈیا پوسٹ ہے جس میں انجلینا جولی کا چہرہ ہسپتال کی ایک مریضہ کے جسم پر دیکھا جا سکتا ہے، جس کی شناخت میڈیا نے چنٹل کوکس کے نام سے کی ہے۔
مریضہ کو کٹی ہوئی دائیں ٹانگ کے ساتھ اور وہیل چیئر کا استعمال کرتے ہوئے دیکھا گیا، جب قریب سے دیکھا تو انجلینا جولی لمبے، رنگے ہوئے چاندی کے بالوں میں نظر آئیں جبکہ اداکارہ کے گہرے بھورے بال ہیں۔
صرف فیس بک پر ہی نہیں، جعلی تصویر ٹویٹر پر بھی گردش کر رہی ہے جس میں نیٹیزنز نے سوشل میڈیا پر دھوکہ دہی کے رجحان کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے اور مشہور شخصیات کو سب سے زیادہ نشانہ بنائے جانے کا بھی بتایا۔
میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں چنٹل کوکس نے انکشاف کیا کہ وہ انجلینا جولی کے چہرے کے ساتھ فوٹوشاپ کی گئی اپنی تصویر دیکھ کر حیران رہ گئیں، یہ اس وقت ہوا جب اس نے اپنے خاندان اور دوستوں کو یہ بتانے کے لیے آن لائن ایک تصویر شیئر کی کہ وہ زندگی کو بدلنے والی سرجری کے بعد ٹھیک ہیں۔
کاکس جو دو سالہ لڑکے کی ماں ہے جنوری 2021 میں کینسر کی وجہ سے اس کی ٹانگ کاٹ دی گئی تھی۔جہاں تک انجلینا جولی کا تعلق ہے، یہ جعلی تصویر اس وقت سامنے آئی جب اداکارہ نے حال ہی میں کینسر کے عالمی دن پر اپنی والدہ مارچلین برٹرینڈ کو خراج تحسین پیش کیا، انجلینا کی والدہ 2007 میں چھاتی کے کینسر سے لڑنے کے بعد انتقال کر گئیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں