لاہور: اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کرنے والے ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر کو مقامی عدالت سے ریلیف مل گیا۔اہلیہ پر مبینہ تشدد کیس میں عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی 18 نومبر تک عبوری ضمانت منظور کر لی۔
اداکارہ نرگس نے ایف آئی آر میں اپنے شوہر کو نامزد کیا تھا۔عبوری ضمانت ملنے پر ماجد بشیر نے اپنے بیان میں کہا کہ میری اہلیہ ایک باکردار خاتون ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔کچھ لوگ اس واقعہ کو کردار کشی کے لئے استعمال کررہے ہیں انکے خلاف قانونی کارروائی کروں گا۔جھگڑا ہمارا ذاتی معاملہ ہے نرگس ابھی بھی میرے نکاح میں ہے.میاں بیوی میں جھگڑے ہر گھر میں ہو جاتے ہیں۔جو لوگ اس واقعہ پر کیچڑ اچھال رہے ہیں یا کوشش کر رہے ہیں ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروں گا اور ہر وہ حربہ استعمال کرونگا جو ایک عزت دار انسان کرتا ہے۔انسپکٹر ماجد بشیر پر تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ درج ہے۔جس کی تفتیش جاری ہے.