بالی ووڈ اداکار ارجن کپور، ملائیکہ اروڑا کے ساتھ اپنے قطع تعلق کے افواہوں کے بعد پہلی بار منظر عام پر آگئے، وہ ایک کلینک کے باہر دیکھے گئے، اس موقع پر بنائی گئی انکی ویڈیو فوری طور پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق آرام دہ اور پرسکون لباس زیب تن کیے ارجن کپور ایک پرستار کے ساتھ سیلفی بھی لیتے رہے اور موقع پر موجود تصویر بناتے لوگوں کو دیکھ کر ہاتھ لہراتے رہے۔
اس سے قبل بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا تھا کہ ارجن اور ملائیکہ کے درمیان دوستانہ انداز میں راہیں جدا ہوگئی ہیں۔ دونوں کے درمیان 2019 سے رومانوی تعلقات قائم تھے۔
دونوں میں بریک اپ کی افواہوں کے درمیان حال ہی میں ارجن نے ایک غیر واضح پوسٹ شیئر کی تھی۔
یہ کوئی پہلی بار نہیں کہ دونوں مبینہ قطع تعلق کے حوالے سے خبروں میں ہیں، گزشتہ برس بھی یہ افواہیں شہ سرخیاں بنی تھیں۔