ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی اور ان کی اہلیہ کی ایک دلچسپ تصویر منظر عام پر

ارجنٹائن کے مشہور فٹبالر لیونل میسی اور ان کی اہلیہ کی ایک دلچسپ تصویر منظر عام پر آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس تصویر میں لیونل میسی کی اہلیہ کو اپنے شوہر کے موبائل فون میں جھانکتے ہوئے دیکھا گیا ہے جس سے تاثر مل رہا ہے کہ جیسے وہ اپنے شوہر کے موبائل کی نگرانی کی کوشش کر رہی ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ تصویر ہفتے کی شام انٹر میامی کلب کے میچ کے موقع پر اسٹیڈیم میں لی گئی تھی جب لیونل میسی اور ان کی اہلیہ بھی وہاں موجود تھیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق لیونل میسی اُس وقت انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کو دیکھنے میں مصروف تھے جبکہ ان کی اہلیہ انٹونیلا اپنے شوہر کے موبائل کی اسکرین کا ترچھی نظروں سے بغور جائزہ لینے کی کوشش کر رہی تھیں۔

سوشل میڈیا پر یہ تصویر سامنے آنے کے بعد مداح اس پر دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ لیونل میسی کی اہلیہ یہ جاننے کی کوشش کرتی ہوں گی کہ ان کے شوہر کس سے رابطہ کرتے ہیں اور کیا وہ دوسری خواتین سے بھی باتیں کرتے ہیں؟

دوسری جانب کچھ مداحوں کا کہنا ہے کہ ایسا عام سی بات بھی ہوسکتی ہے، تصویر کو غلط انداز میں بھی پیش کیا جاسکتا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تمام خواتین ایک جیسی ہوتی ہیں اگرچہ وہ تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی بیگم ہی کیوں نہ ہو۔

اپنا تبصرہ لکھیں