اولمپیئن جیولین تھرور ارشد ندیم نے سوئمنگ شروع کر دی ہے ۔ وہ روزانہ دو گھنٹے اسپورٹس پنجاب کے پول میں سوئمنگ اور مختلف پول ایکسر سائزز کرتے ہیں۔
ارشد ندیم نے بتایا کہ سوئمنگ ان کے ری ہیب کا حصہ ہے، وہ سہ پہر میں اسپورٹس بورڈ پنجاب کے سوئمنگ پول میں تقریباً دو گھنٹے گزارتے ہیں، سوئمنگ اور پول ایکسر سائزز کرتے ہیں، اس سے مجھے کافی فائدہ ہو رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ٹانگ میں کسی قسم کی تکلیف نہیں ہے اور اب تھرو بھی شروع کر رہا ہوں، پیرس اولمپکس سے قبل 7 جولائی کو ڈائمنڈ لیگ پیرس ہدف ہے۔
ارشد ندیم فن لینڈ کے ایونٹس کے لیے لاہور کی سخت گرمی میں ٹریننگ کر رہے تھے کہ اس دوران دو ہفتے قبل ٹانگ کی تکلیف کا شکار ہو گئے تھے جس کی وجہ سے وہ فن لینڈ کے ایونٹس میں شرکت نہ کر سکے ، ان دنوں وہ ری ہیب میں مصروف ہیں اور تیزی سے مکمل فٹنس حاصل کر رہے ہیں۔