اسرائیل نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا

اسرائیلی کابینہ نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے انروا سے متعلق 3 بل کثرت رائے سے منظور کیے، پہلے بل میں انروا کو اسرائیل میں کسی بھی مشن اور سرگرمی سے روکا گیا ہے۔

دوسرے بل میں انروا کے اہلکاروں کا خصوصی استثنیٰ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے اور تیسرے بل میں انروا کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق تینوں بل پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد خارجہ امور و دفاعی کمیٹی کو بھیج دیے گئے ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق تینوں بلوں پر عمل درآمد کیلئے حکومت کی جانب سے دوبارہ جائزہ لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں