ایران کے سپریم لیڈر نے IRGC کمانڈر کو اسرائیل پر حملے کیلئے اعلیٰ تمغہ سے نوازا ہے۔آیت اللہ علی خامنہ ای نے پاسداران انقلاب کور (IRGC) کے ایرو اسپیس ڈویژن کے کمانڈر کو گذشتہ ہفتے اسرائیل پر میزائل حملے کیلئےاعلیٰ اعزاز سے نوازا ہے۔
امیر علی حاجی زادہ نے ایران کے اعلیٰ فوجی کمانڈروں کی موجودگی میں رہبر اعظم سے “فتح” کا تمغہ حاصل کیا۔یہ تمغہ اعلیٰ ترین فوجی اعزازات میں سے ایک ہے جو فوجی کامیابیوں کیلئے دیا جا سکتا ہے۔ یہ پہلی بار 1980 کی دہائی میں آٹھ سالہ ایران عراق جنگ کے دوران قائم کیا گیا تھا، اور اس کے بعد سے بہت کم رہنماؤں کو نوازا گیا ہے۔