اسرائیل کو بھاگنے نہیں دینگے، صہیونی ریاست کو خمیازہ بھگتنا پڑیگا:آیت اللہ خامنہ ای

تہران(ٹی وی رپورٹ) — ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے قوم سے اپنے اہم خطاب میں کہا ہے کہ اسرائیل نے جنگ کا آغاز کر کے ایک سنگین غلطی کی ہے، اور اب “صہیونی حکومت کو اپنے جرائم کا کڑا خمیازہ بھگتنا پڑے گا”۔

رہبر اعلیٰ نے کہا کہ”اسرائیل کو بھاگنے نہیں دیں گے، یہ جنگ آدھی ادھوری نہیں رہے گی، ہمارے شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہماری قوم، قیادت، اور مسلح افواج مکمل یکجہتی کے ساتھ ایک فیصلہ کن اور طاقتور جواب دیں گی۔”

انہوں نے صہیونی حکومت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا”تم نے رات کے اندھیرے میں بزدلانہ حملہ کر کے اپنی تلخ اور تکلیف دہ تقدیر رقم کر دی ہے۔ اب اس سے فرار ممکن نہیں۔”ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے بھی اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا”صہیونی ریاست نے اپنی احمقانہ اور سفاکانہ جارحیت سے خطے کو آگ میں جھونک دیا ہے۔ ہم اس پر پچھتاوا مسلط کریں گے، اور اس کے ہر اقدام کا جواب دیا جائے گا۔”

اہم نکات آیت اللہ خامنہ ای کے خطاب سے”ہم طاقت سے جواب دیں گے، کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔””یہ جنگ ہماری سلامتی، خودمختاری، اور شہداء کی حرمت کی جنگ ہے۔””ہماری افواج مکمل تیار ہیں پوری قوم اور قیادت ان کے ساتھ کھڑی ہے۔”

آیت اللہ خامنہ ای کے اس خطاب کے بعد خطے میں کشیدگی کی شدت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔عالمی برادری، بالخصوص اقوام متحدہ اور بڑی طاقتوں کو اب فی الفور سفارتی اقدامات کرنا ہوں گے تاکہ ایک وسیع تر جنگ کو روکا جا سکے۔

اپنا تبصرہ لکھیں