“اسرائیل کو غزہ کا ایک سینٹی میٹر علاقہ بھی لینے نہیں دیں گے”:محمود عباس

فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ فلسطینی عوام غزہ سے نہیں نکلیں گے البتہ غاصب اسرائیل غزہ سے ایک دن ضرور نکلے گا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے محمود عباس نے کہا کہ اسرائیل کو غزہ کا ایک سینٹی میٹر علاقہ بھی لینے نہیں دیں گے فلسطین ہمارا وطن ہے ہم چھوڑ کر نہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام غزہ سے نہیں نکلیں گے فلسطین ہمارا وطن ہے ہمارے باپ دادا کی زمین ہے فلسطین ہمارا ہے اور ہمارا ہی رہے گا لیکن غاصب اسرائیل غزہ سےایک دن ضرور نکلے گا۔

محمود عباس کا کہنا تھا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں فلسطینیوں پر مظالم کی دنیا ذمہ دار ہے نیتن یاہو نے امریکی کانگریس کو گمراہ کیا نیتن یاہو نے جھوٹ بولا کہ غزہ میں کوئی بچہ نہیں مرا، 15ہزار سے زائد بچوں کو اسرائیل نے نہیں تو کس نے مارا؟

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ اسرائیل کو ہتھیار بھیجنا بند کریں بچوں اور خواتین کا قتل عام بند کرو فلسطینیوں کی نسل کشی بندکرو۔

اپنا تبصرہ لکھیں