’اسرائیل کے بیروت پر حملے سےامریکا کا کوئی تعلق نہیں‘:پینٹاگون

امریکا کو بیروت پر اسرائیلی حملوں کی ’کوئی پیشگی وارننگ‘ نہیں تھی۔پینٹاگون کی ایک نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے اپنے اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سے بات کی ہے کیونکہ آپریشن پہلے ہی سے جاری تھا۔

سبرینا سنگھ نے صحافیوں کو بتایا کہ امریکا اس آپریشن میں ملوث نہیں تھا اور ہمیں کوئی پیشگی وارننگ نہیں تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ واشنگٹن کے پاس اسرائیلی حملوں کے بارے میں مزید معلومات فراہم کرنے کے لیے کوئی معلومات نہیں تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا علم نہ ہونا کہ یہ حملے ہونے والے ہیں ہم ابھی بھی مزید تفصیلات تلاش کر رہے ہیں اور خود آپریشن کو سمجھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں