اسرائیل،ایران کشیدگی: امریکی B-52 طیارے مشرقِ وسطیٰ پہنچ گئے

اسرائیل اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران امریکا کے B-52 بمبار طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے۔امریکی فوج نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ واشنگٹن کی جانب سے ایران کو انتباہی اعلان کے بعد امریکی B-52 بمبار طیارے مشرق وسطیٰ پہنچ گئے ہیں۔

مشرق وسطیٰ اور آس پاس کے ممالک کیلئےملٹری کمانڈ نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “مینوٹ ایئر فورس بیس کے 5ویں بم ونگ سے B-52 اسٹریٹوفورٹریس اسٹریٹجک بمبار امریکی سینٹرل کمانڈ کے ذمہ داری کے علاقے میں پہنچ گئے۔امریکا نے جمعہ کی شام اعلان کیا کہ وہ مشرق وسطیٰ میں بمبار، لڑاکا اور ٹینکر طیارے اور بیلسٹک میزائل ڈیفنس ڈسٹرائر بھیج رہا ہے۔

پینٹاگون کے ترجمان میجر جنرل پیٹ رائڈر نے ایک بیان میں کہا کہ اگر ایران، اس کے شراکت دار یا اس کے پراکسی اس لمحے کو امریکی اہلکاروں یا خطے میں مفادات کو نشانہ بنانے کیلئےاستعمال کرتے ہیں تو امریکہ اپنے لوگوں کے دفاع کیلئے ہر ضروری اقدام کرے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں