اسرائیلی افواج کی جانب سے سعودی پرچم کی بے حرمتی

گزشتہ 8 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے باوجود غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کا سلسلہ تھم نہ سکا، ایسے میں سوشل میڈیا پر اسرائیلی افواج کی حالیہ تصویر نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو مزید مجروح کر دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اسرائیلی افواج کی ایک تصویر وائرل ہو رہی ہے۔

یہ تصویر تامر نامی ایکس صارف نے پوسٹ کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے اسے مذکورہ تصویر Shmuel Assouline نامی اسرائیلی فوجی اہلکار کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ملی ہے جس میں سعودی عرب کے پرچم کی بےحرمتی کی جارہی ہے۔

مذکورہ وائرل تصویر میں سعودی پرچم کی بےحرمتی دیکھ کر دنیا بھر کے مسلمان صارفین شدید غم و غصے کا اظہار کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کے مطابق مذکورہ تصویر اسلام کی کھلم کھلا توہین کی عکاسی کر رہی ہے اس کے ساتھ ہی صارفین سعودی حکومت سے اس کی مذمت اور اس اقدام کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کا مطالبہ بھی کر رہے ہیں۔

یہاں یہ واضح رہے کہ مشرق وسطیٰ میڈیا رپورٹس کے مطابق مذکورہ وائرل تصویر کی صداقت کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

تاہم اسرائیلی افواج کی جانب سے اس سے قبل غزہ سے متنازع فوٹیج شیئر کی جاچکی ہیں۔

یہاں یہ بھی واضح رہے کہ یہ اپنی نوعیت کا واحد واقعہ نہیں ہے بلکہ اس سے قبل بھی اسرائیل سے ایسے واقعات سامنے آتے رہتے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں