اسرائیلی فوج نے غزہ میں اسکول پر بمباری کردی، جس کے نتیجے میں کم از کم 17 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔
عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے فضائیہ بمباری میں شیخ ردوان محلے میں واقع الہمامہ اسکول کو نشانہ بنایا ہے، یہ اسکول ایک پناہ گزین کیمپ تھا، جہاں سیکڑوں افراد موجود تھے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے اسکول پر 2 مرتبہ بمباری کی گئی، پہلے حملے میں 10 افراد شہید ہوئے۔ دوسری بمباری اُس وقت کی گئی جب لوگ پہلے حملے میں زخمیوں کو نکالنے اور مدد کرنے میں مصروف تھے۔
اس حملے میں مزید 7 فلسطینی شہید اور درجنوں زخمی ہوگئے۔حماس کی جانب سے اسکول پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی فوج کی بمباری میں 39 ہزار 950 لوگ جاں بحق اور 91 ہزار 280 زخمی ہوچکے ہیں۔