اسرائیلی فورسز کے غزہ سٹی میں حملے جاری، 3 فلسطینی شہید

فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کے غزہ سٹی میں حملے میں 3 فلسطینی شہید ہو گئے۔ فلسطینی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مقبوضہ مغربی کنارے میں رام اللّٰہ کے قصبے سلواد پر دھاوا بول دیا اور 3 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔اسرائیلی فورسز نے نابلس کے ایک گاؤں مادامہ سے بھی ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا ہے۔فلسطینی شہری دفاع کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز غزہ بھر میں اسرائیلی بمباری میں 35 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔

اسرائیلی فورسز نے فلسطینی سیاسی رہنما احمد سعادت کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شہر البریح میں فلسطینی سیاسی رہنما احمد سعادت کے گھر پر چھاپہ مارا، گھر پر چھاپے کے دوران اسرائیلی فورسز نے ان کی اہلیہ کو گرفتار کر لیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں