اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے ٹینڈر کی تاریخ میں چوتھی بار توسیع کردی گئی۔
حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے معاملے میں اہم فیصلہ کیا ہے۔
وفاقی دارالحکومت کے ایئرپورٹ کے حوالے سے ٹینڈر کی تاریخ 16 ستمبر تک بڑھادی ہے۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کی پبلک اینڈ پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت نجکاری کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو ٹینڈر کی تاریخ میں توسیع سے متعلق آگاہ کردیا۔
اس سے قبل اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹینڈر کےلیے 15 اکتوبر 2023ء کی تاریخ رکھی گئی تھی جس کے بعد توسیع کرتے ہوئے مارچ 2024ء، پھر 15 مئی اور اسکے بعد 15 جولائی مقرر کی گئی تھی۔