اسلام آباد :بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ کا اہم اقدام

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سپریم کورٹ آف پاکستان نے بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے ایک بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے اوور سیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سیل کے ذریعے اوور سیز پاکستانی اب واٹس ایپ نمبر 03264442444 پر میسیج کے ذریعے یا آن لائن پورٹل کے ذریعے سپریم کورٹ سے رجوع کر سکیں گے۔ تاہم صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز ہی اس فسیلیٹیشن سیل میں درج ہوں گے۔

اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ اوور سیز پاکستانی اپنی درخواستیں اور شکایات جمع کروا سکیں گے جبکہ جلد سماعت کی درخواستیں بھی اسی سیل کے ذریعے دی جا سکیں گی۔مزید کہا گیا ہے کہ کیسز کی معلومات اور فیصلوں کی تصدیق شدہ نقول آن لائن فراہم کی جائیں گی، جبکہ تمام ریکارڈ کو ڈیجیٹل طور پر محفوظ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں