اسلام آباد میں رشوت لے کر نابینا شخص کا ڈرائیونگ لائسنس بنا دیا گیا

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ٹریفک پولیس نے رشوت لےکر نابینا شخص کا ڈرائیونگ لائسنس بنا دیا۔

ٹیم سرعام نے اسٹنگ آپریشن میں نابینا شخص کی جگہ کسی اور کا میڈیکل کرایا اور ٹریفک پولیس نے دوسرے شخص کے میڈیکل پر نابینا کو لائسنس بنا کر دیدیا۔

اسلام آباد ڈرائیونگ لائسنس برانچ نے 30 ہزار کے عوض نابینا کو لائسنس بنا کر دیا۔ اسٹنگ آپریشن سے پتہ چلا کہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار 30 ہزار لے کر کسی کا بھی لائسنس بنا دیتے ہیں۔

رشوت دینے والے کا ڈرائیونگ ٹیسٹ بھی خود پاس کرایا جاتا ہے۔ اے آروائی نیوز کی ٹیم سرِعام نے رشوت خور ٹریفک اہلکار اور ایجنٹ پکڑوا دیئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں