اسلام آباد : پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 300 کارکن گرفتار

اسلام آباد پولیس نے شہر میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کرتے ہوئے 300 پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے گیسٹ ہاؤسز، ہاسٹلز کی چیکنگ کی، تھانا کراچی کمپنی کی حدود سے 70 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کیے گئے ہیں۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تھانا کوہسار سے 60، تھانا بارہ کہو سے 20، تھانا رمنانے سے 25 پی ٹی آئی کارکن گرفتار کر لیے گئے۔

اسلام آباد کے تھانا لوئی بھیر سے 35، سنگجانی سے 45، تھانا ترنول پولیس نے 42 کارکن گرفتار کیے۔پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار پی ٹی آئی کارکن جتھوں کی شکل میں اسلام آباد پہنچے تھے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث حکومت نے اسلام آباد کے راستے بند کردیے، دارالحکومت کو جانے والے زیادہ تر راستوں پر بندش ہے، چھبیس نمبر چُنگی کنٹینر لگا کر مکمل سیل کرکے رینجرز تعینات کردی گئی۔سری نگر ہائی وے بھی زیرو پوائنٹ کے مقام پر بند ہے، مختلف شاہراہوں پر کنٹینر رکھ کر راستے بند کردیے گئے.

اپنا تبصرہ لکھیں