اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاکستان کاجواب۔پاکستان مقبوضہ کشمیر،ہمارانہیں ہے

پاکستان مقبوضہ کشمیرکے بارے میں، پاکستان نے اب خود تسلیم کر لیا ہے کہ وہ اس کا حصہ نہیں ہے۔ پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کی ہائی کورٹ میں ، پاکستان کے سرکاری وکیل نے دعویٰ کیا کہ پی او کے ایک غیر ملکی علاقہ ہے۔ پاکستان کے سرکاری وکیل نے ایسا دعویٰ پاکستان مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والے شاعر احمد فرہاد کے لاپتہ کیس کی سماعت کے دوران کیا۔دراصل احمد فرہاد ایک کیس میں پی او کے جیل میں قید ہے۔

جس کے بعد ان کے اہل خانہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں مقدمہ دائر کیا۔ اس کیس کو ختم کرنے کے لیے حکومت کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی، جس پر ہائی کورٹ کے جسٹس نے کہا کہ پی او کے میں قید احمد فرہاد کو پیش کرنے کے بعد کیس کی سماعت کی جائے گی۔ جج کے اس مطالبے پر سرکاری وکیل نے چونکا دینے والا دعویٰ کر دیا۔

جج نے شاعر احمد فرہاد کو عدالت میں پیش کرنے کا کہا تو پاکستان حکومت کے سرکاری وکیل نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انہیں اسلام آباد کی عدالت میں پیش نہیں کیا جا سکتا کیونکہ وہ آزاد کشمیر میں مقیم ہیں اور یہ ہمارا حصہ نہیں بلکہ غیر ملکی علاقہ ہے۔ احمد فرہاد کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ پی او کے جیل میں فرہاد سے ملنے گئے تھے لیکن وہاں ان سے ملاقات نہیں ہوئی۔ جس کے بعد انہوں نے اسلام آباد کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں