اسلام آباد: آپ یہ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ انٹرنیٹ اسپیڈ کی درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے۔ورلڈ پاپولیشن ریویو نے انٹرنیٹ اسپیڈ سے متعلق رپورٹ جاری کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ اس کی درجہ بندی میں پاکستان کا دنیا میں 198 واں نمبر ہے۔
انٹرنیٹ اسپیڈ درجہ بندی میں پاکستان فلسطین، بھوٹان، گھانا، عراق، ایران، لبنان، لیبیا سے بھی نیچے ہے، پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 19.59 ایم بی پی ایس ہے، جب کہ براڈ بینڈ کی اوسط ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 15.52 ایم بی پی ایس ہے۔
یو اے ای موبائل انٹرنیٹ اور براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں پہلے نمبر پر ہے، موبائل انٹرنیٹ میں سنگاپور کا دوسرا نمبر، براڈ بینڈ اسپیڈ میں قطر کا دوسرا نمبر ہے، موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں ہانگ کانگ تیسرے، چلی چوتھے نمبر پر ہے۔
واضح رہے کہ انٹرنیٹ ہماری جدید دنیا کیلئےناگزیر ہے، جو جانوروں کی لامتناہی ویڈیوز اور آن لائن خریداری سے لے کر گہری علمی تحقیق اور دور دراز کے کام تک ہر چیز کو ممکن بناتا ہے۔
آج کا انٹرنیٹ پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہے، خاص طور پر ترقی یافتہ ممالک میں، اس کی مدد سے ہم اپنے فون پر ٹی وی شوز اور فلمیں دیکھنے، منٹوں میں بڑے پیمانے پر فائلیں ڈاؤن لوڈ کرنے کو ممکن بنا سکتے ہیں اور ویڈیو میٹنگز کے ذریعے حقیقی وقت میں ٹیم کے ساتھیوں کے ساتھ تعاون کر پاتے ہیں۔
تیز ترین موبائل انٹرنیٹ اسپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک یہ ہیں: یو اے ای (297.62)، سنگاپور، ہانگ کانگ، چلی، امریکا، تھائی لینڈ، فرانس، ڈنمارک، آئی لینڈ، اور اسرائیل۔تیز ترین براڈ بینڈ انٹرنیٹ اسپیڈ میں ٹاپ ٹین ممالک یہ ہیں: یو اے ای (398.51)، قطر، کویت، جنوبی کوریا، نیدرلینڈز، ڈنمارک، ناروے، سعودی عرب، بلغاریہ، لگزمبرگ۔