اسلام آباد:عمران خان کی دونوں بہنیں علیمہ خان اور عظمیٰ خان ڈی چوک سے گرفتار

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے پولیس نے گرفتار کرلیا۔

اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے احتجاج کے اعلان کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی دونوں بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ڈی چوک سے گرفتار کیا ہے۔علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو تھانہ سیکریٹریٹ منتقل کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب آئی جی اسلام آباد کا بتانا ہے کہ اب تک 30 سے زائد پی ٹی آئی کارکنان کو گرفتار کیا جاچکا ہے جہاں پولیس، سرکاری اور نجی املاک پر حملے ہورہے ہیں اس کا جواب دیا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو قانون ہاتھ میں لینے نہیں دیا جائے گا، موبائل سروس بحال نہیں ہے اس لیے معلومات تاخیر سے مل رہی ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ سب کام ضابطے میں رہ کر کریں گے، فورس کا مورال بلند ہے۔پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کا بیان جھوٹ پر مبنی ہے، پولیس کے پرامن کا ہونے کا دعویٰ غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ قوم دیکھ رہی ہے کس طرح پرامن لوگ جبر کا شکار ہورہے ہیں، پی ٹی آئی کارکنان پر آنسو گیس اور ربر بلٹس کا بے تحاشہ استعمال جاری ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ محسن نقوی قوم کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں، محسن نقوی نے بندوقیں سیاسی کارکنوں کے حوالے کرکے جلوس میں شامل کروایا۔

اپنا تبصرہ لکھیں