اسلامی مزاحمت عراق نے اسرائیل پر میزائل داغ دیئے

عراق میں اسلامی مزاحمت کا کہنا ہے کہ اسرائیلی اہداف پر تین میزائل داغے گئے۔عراق میں ایران سے منسلک مسلح افواج کے چھتری تلے گروپ کا کہنا ہے کہ اس نے اسرائیل کے مقبوضہ گولان اور تبریاس میں تین اہداف کو نشانہ بنایا۔

اسلامی مزاحمت نے بیان میں مزید کہا کہ اس کی افواج نے اہداف پر ڈرون کا استعمال کیا اور حملے جمعہ کی صبح کے وقت ہوئے۔گروپ نے “دشمن کے مضبوط ٹھکانوں کو تیز رفتاری سے تباہ کرنے کی کارروائیاں جاری رکھنے کا وعدہ کیا۔

دوسری جانب جنوبی اسرائیل میں سائرن بج رہے ہیں۔ تقریباً دو ماہ میں پہلی بار، اسرائیلی فوج نے جنوبی اسرائیل میں غزہ کی سرحدی آبادیوں میں سائرن بجنے کی اطلاع دی۔

اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق شمال میں، فائر فائٹرز بالائی گلیلی میں جنگل میں لگی آگ کو بجھانے کیلئےکام کر رہے تھے جب لبنان سے ایک راکٹ علاقے میں گرا۔

اپنا تبصرہ لکھیں