فرانس کے اسٹار فٹبالر امباپے معروف اسپینش فٹبال کلب ریال میڈرڈ کا حصہ بن گئے۔
میڈرڈ کے فٹبال اسٹیڈیم میں 80 ہزار مداحوں کے بیچ امباپے نے ریال میڈرڈ میں شمولیت اختیار کی۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ریال میڈرڈ سے کھیلنا بچپن کا خواب تھا جو پورا ہوا، اب خواب ہے کہ کلب کو مزید اونچے مقام پر لے کر جاؤں۔
امباپے نے کہا کہ وہ اسپینش سیکھنے کے لیے اپنی پوری کوشش کریں گے، اس کلب کے ساتھ ہونا میرے لیے بڑی اہمیت رکھتا ہے۔
خبر رساں اداروں کے مطابق امباپے نے ریال میڈرڈ کے ساتھ 5 سالہ معاہدہ کیا ہے اس سے قبل وہ فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمین کا حصہ تھے جہاں ان کا معاہدہ ختم ہوگیا تھا۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق امباپے کا ریال میڈرڈ سے ایک کروڑ 50 لاکھ یورو سالانہ کا معاہدہ ہوا ہے۔