اسکول بس پر ہونے والا خودکش حملہ بھارت کی بزدلانہ کارروائی:سیکیورٹی ذرائع

اسلام آباد/خضدار (نمائندہ خصوصی) – بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول کی بس پر ہونے والا خودکش حملہ، جس میں 3 طالبات سمیت 5 افراد شہید اور 38 زخمی ہوئے، کے بارے میں سیکیورٹی ذرائع اور آئی ایس پی آر نے انکشاف کیا ہے کہ یہ بھارت کی سرپرستی میں ہونے والی ایک بزدلانہ اور گھناؤنی کارروائی تھی۔

سیکیورٹی ذرائع نےانکشاف کیاہے کہ “میدان جنگ میں عبرتناک شکست کے بعد بھارت نے دہشتگردی کے نئے باب کا آغاز کیا ہے۔ خضدار حملے کی منصوبہ بندی بھارت میں کی گئی اور اسے مقامی پراکسی تنظیموں کے ذریعے عملی جامہ پہنایا گیا۔”

38 زخمی بچوں کو طبی امداد کیلئےفوری ہسپتال منتقل کیا گیا، جن میں سے کئی کی حالت تشویشناک ہے۔دھماکے سے بس مکمل تباہ ہو گئی اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بیان میں کہا”یہ حملہ بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورک نے اپنی پراکسیز کے ذریعے کروایا۔ معصوم بچوں کو نشانہ بنانا بھارتی حکومت کی اخلاقی پستی اور انسانیت دشمن سوچ کا عکاس ہے۔”

بھارتی ریاستی دہشتگردی کا مکروہ چہرہ عالمی برادری کے سامنے لایا جائے گا۔پاکستان ہر سطح پر بھارتی سازشوں کو بے نقاب اور ناکام بنائے گا۔

قوم متحد ہے، دشمن ناکام ہوگا.یہ حملہ قوم کو تقسیم نہیں بلکہ مزید یکجا کرے گا۔ حکومت، مسلح افواج، سیاسی قیادت اور عوام دہشتگردی کے خلاف ایک پیج پر ہیں۔پاکستان دشمن قوتوں کو منہ توڑ جواب دے گا۔ معصوم بچوں کے لہو کا حساب ضرور لیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں