افغانستان کرکٹ بورڈ کا انڈر 19 سیریز کیلئے پاکستان سے رابطہ

افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) نے انڈر 19 سیریز کےلیے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے رابطہ کرلیا۔

ترجمان اے سی بی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی اجلاس میں افغانستان کرکٹ بورڈ حکام نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے سہ فریقی یوتھ سیریز کےلیے بات کی۔

اے سی بی ترجمان نے مزید کہا کہ مجوزہ یوتھ سیریز کے وینیو اور تاریخ کا تعین بعد میں ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ افغانستان اے ٹیم کے بنگلادیش اور زمبابوے ٹورز کےلیے بھی بات چیت ہوئی ہے جبکہ چیمپئنز ٹرافی 2025 سے قبل وائٹ بال سیریز کےلیے تین مختلف بورڈز سے بات ہوئی ہے۔

ترجمان افغانستان بورڈ نے کہا کہ جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز سے وائٹ بال سیریز کےلیے امکانات پر بات کی۔

اپنا تبصرہ لکھیں