افغانستان نے آسٹریلیا کو ہرا کر اس کیلئے تو مشکلات پیدا کرلیں لیکن خود اپنے لیے سیمی فائنل کا راستہ کھول لیا ۔ اسے لاسٹ فور کیلئے کوالیفائی کرنا ہے تو بنگلہ دیش کے خلاف جیت ضروری ہے۔ اگر افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف کم مارجن سے بھی ہارتا ہے تو ان کی سیمی فائنل میں جانے کی امید برقرار رہ سکتی ہے لیکن اس کے لیے بھارت کو آسٹریلیا کو بڑے مارجن سے ہرانا ہوگا۔ پیر 24 جون کو کھیلا جانے والا بھارت اور آسٹریلیا کا میچ اس بات کا فیصلہ کرے گا آسٹریلوی ٹیم اس ورلڈ کپ میں اپنا سفر جاری رکھ سکتی ہے یا نہیں۔ اگر آسٹریلیا بھارت سے جیت جاتا ہے تو بھی افغانستان کی بنگلہ دیش سے جیت کا بڑا مارجن آسٹریلیا کو واپسی کی راہ دکھا سکتا ہے۔ اگر افغانستان بنگلہ دیش کے خلاف اپنا میچ جیت جاتا ہے اور بھارت آسٹریلیا کو شکست دے دیتا ہے تو آسٹریلیا اس ورلڈ کپ سے باہر ہو جائے گا۔ آسٹریلیا کیلئے بری خبر ہے کہ پیر کو سینٹ لوشیا میں بارش کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ بارش بھارت کو فائدہ پہنچائے گی۔
اشتہار
موسم کی صورت حال
More forecasts: Weather Johannesburg 14 days