تہران( ایرانی میڈیا)ایران کے دارالحکومت تہران میں افغان سابق اعلیٰ پولیس افسر اکرم الدین سریع کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق افغان صوبے تخار کے سابق پولیس چیف اکرم الدین سریع کو ان کے گھر کے قریب سر پر گولی ماری گئی۔ اس فائرنگ میں ان کا ایک ساتھی بھی ہلاک ہوا جبکہ ایک شخص زخمی ہوا ہے۔
تہران پولیس ڈپارٹمنٹ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تحقیقات جاری ہیں۔ غیرملکی میڈیا کے مطابق 2021 میں افغان طالبان کے اقتدار میں واپس آنے کے بعد سریع نے افغانستان چھوڑ دیا تھا اور ایران میں رہائش اختیار کی تھی۔

