اقراء عزیز اور یاسر حسین کے روم میں سیر سپاٹے: ڈانس ویڈیو وائرل

شوبز انڈسٹری کی معروف جوڑی، اداکار، پروڈیوسر، اسکرین رائٹر، ہدایتکار و ڈرامہ نگار یاسر حسین اور اہلیہ، اداکارہ اقراء عزیز نے روم سے اپنے سیر سپاٹوں کی تصویریں شیئر کی ہیں۔

اقراء عزیز اور یاسر حسین گزشتہ دنوں اٹلی میں چھٹیاں منا رہے تھے۔

اس دوران دونوں فنکار سوشل میڈیا کے ذریعے اپنے مداحوں کو بھی اپنے ساتھ لیے گھوم رہے تھے اور نت نئی تصویریں شیئر کر کے اپنے پل پل کی خبر دے رہے تھے۔

اٹلی کے ٹرپ سے آنے کے دو ہفتوں بعد اب اس جوڑی نے ایک خوبصورت نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اِنہیں ہاتھوں میں ہاتھ لیے ڈانس کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے یہ ویڈیو ایک مشترکا پوسٹ کے ذریعے شیئر کی ہے۔

اس ویڈیو کے کیپشن میں اقراء اور یاسر کا لکھنا ہے کہ ’روم سے کچھ مزید یادیں۔‘

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقراء عزیز اور یاسر حسین نے سیاہ رنگ کے لباس زیب تن کیے ہوئے ہیں۔

اقراء عزیز نے مختصر سی سیاہ فراک جبکہ یاسر حسین جینز کے ساتھ سیاہ شرٹ پہنی ہوئی ہے۔

ویڈیو میں یہ خوبصورت جوڑا ناصرف روم کی خوبصورتی سے محظوظ ہو رہا ہے بلکہ ڈانس بھی کر رہا ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں