اقوام متحدہ: وینزویلا میں امریکی فوجی اقدام پر انتونیو گوتریس کوتشویش

نیویارک( اقوام متحدہ)اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق گوتریس اس اقدام کے اثرات پر مضطرب ہیں اور ان کا خیال ہے کہ خطے کے لیے اس اقدام کے اثرات پریشان کن ہو سکتے ہیں۔

امریکی کارروائی پر روس، ایران، کولمبیا اور کیوبا نے بھی مذمت کی ہے۔ روسی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکا کو زون آف پیس رہنا چاہیے اور ضروری ہے کہ مزید کشیدگی کو روکا جائے، جبکہ بات چیت کے ذریعے صورتِ حال سے نکلنے کا راستہ تلاش کیا جائے۔

ایران نے امریکی حملے کو وینزویلا کی قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا اور سلامتی کونسل سے فوری کارروائی اور ذمہ داروں کو جوابدہ ٹھہرانے کا مطالبہ کیا۔ اسپین نے وینزویلا کے معاملے کے پُرامن حل کے لیے ثالثی کی پیشکش بھی کر دی ہے۔