الو ارجن ہدایتکار سوکمار سے ناراض ، فلم کی شوٹنگ میں تاخیر

تلگو سپر اسٹار الو ارجن اور فلم پشپا 2 کے ڈائریکٹر سوکمار سے متعلق یہ افواہیں آرہی ہیں کہ دونوں کے تعلقات خراب ہوگئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق الو ارجن ہدایتکار سوکمار سے ناراض ہیں اور اس کا نتیجہ فلم کی شوٹنگ میں تاخیر کی صورت میں نکلا ہے۔

الو ارجن کی جب اپنے خاندان کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے کےلیے کہیں روانہ ہو رہے تھے تو ایسے میں فلائٹ میں موجود انکی تصویر وائرل ہوئی جس میں وہ پشپا کے حلیے کے بغیر نظر آئے۔

مداحوں کی جانب سے اداکار اور ہدایتکار کے درمیان اختلافات سے متعلق قیاس آرائیاں زور پکڑنے لگیں جبکہ کچھ صارفین کا ماننا ہے پشپا کا یہ حلیہ فلم کے نئے حصے کےلیے ہوسکتا ہے۔

اسی طرح مداح اس تصویر کے بعد اس جانب بھی اشارہ دیتے نظر آئے کہ فلم کی شوٹنگ اگست میں مکمل ہونے والی تھی لیکن انکے نئے لک سے اخذ کیا جاسکتا ہے کہ شوٹنگ میں بریک ہے۔

تاہم رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا کہ الو ارجن غیر متوقع شوٹنگ بریکس سے ناراض ہیں۔ بظاہر، ان کی داڑھی تراشنا ان کے عدم اطمینان کا اظہار ہے۔

خیال رہے کہ فلم ’پشپا: دی رول‘ 15 اگست 2024 کو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی تاہم اب اس کی ریلیز کی تاریخ 6 دسمبر 2024 تک مؤخر کر دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں