الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2024 کے معاملے پر ابھی صدر مملکت آصف علی زرداری نے دستخط نہیں کیے ہیں۔ ذرائع ایوان صدر کے مطابق صدر مملکت قانونی مشاورت کے بعد الیکشن ایکٹ ترمیمی بل پر دستخط کریں گے۔صدر کے دستخط کے بعد سینیٹ سیکریٹریٹ گزٹ نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔