ابوظہبی (نامہ نگار)متحدہ عرب امارات نے ایران کے اس الزام کو مسترد کر دیا ہے کہ امریکا نے خارگ جزیرے پر حملے کیلئے اماراتی سرزمین استعمال کی تھی۔خارگ ایران کا ایک اہم جزیرہ ہے جہاں سے تیل کی برآمدات کی جاتی ہیں۔
متحدہ عرب امارات نے ایرانی الزام کو رد کرتے ہوئے کہا کہ تہران کی پالیسی کنفیوژن کا شکار ہے اور اس میں دانشمندی نظر نہیں آتی۔اماراتی صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ امارات کو اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، تاہم وہ دلیل اور منطق کو ترجیح دیتا ہے۔

