گزشتہ روز اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی ہونے والی شادی میں جہاں بالی ووڈ ستاروں نے شرکت کرکے تقریب کو چار چاند لگائے، وہیں ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ کے رقص نے محفل لوٹ لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے 1993 میں ریلیز ہونے والی اپنی فلم ’کھل نائک‘ کے مشہور زمانہ گانے ’چولی کے پیچھے کیاہے‘ پر رقص کیا۔
مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ڈانسنگ کوئین کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں جس میں انہیں اپنی اداؤں کے جلوے بکھیرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی اداکارہ امبانیز کی شادی میں اپنے شوہر شریرام نینے اور بیٹے کے ہمراہ شرکت کی۔
ان کی وائرل ویڈیو میں اداکارہ کی ’چولی کے پیچ‘ گانے پر اپنی مسحور کن اداؤں، گانے کے ہک اسٹیپ اور دلکش تاثرات سب کی توجہ کا مرکز بن گئے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ اس گانے پر مادھوری اکیلے نہیں بلکہ ان کے شوہر بھی ان کے ساتھ تھرکتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی صارفین اداکارہ کی تعریفیں کر رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ یہ واحد اداکارہ ہیں جو اپنی اداؤں سے بھی رقص کرتی ہیں۔